ملتان(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جشن ولادت پرہمیں سیلاب زرگان کو نہیں بھولنا چاہیے۔
پنجاب کے ضلع ملتان میں تقریب سےخطاب کرتےہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کےدورمیں خواتین اوراقلیتوں کےحقوق کوترجیح دی، وزارت عظمیٰ کےدورمیں خواتین اوراقلیتوں کےحقوق کوترجیح دی۔
انہوں نےکہا کہ جشن ولادت رسول شایان شان طریقے سے منانے کے لیے قرارداد منظور کرائی، اسلام ،محبت اوراخوت رواداری کا درس دیتا ہے، ہمیں اس موقع پرسیلاب زدگان کو نہیں بھولنا چاہیے، مخیرافراد سےاپیل ہے کہ دل کھول کر متاثرین کی مدد کریں۔
چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹےملتان اور مظفرگڑھ کے لیے انتہائی اہم ہیں، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔