لاہور (رپورٹنگ آن لائن)نبی اخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے دن کو انتہائی مذہبی عقیدت ارام سے منانا ایک بڑی سعادت ہے جشن عید میلاد النبی ہر مسلمان کو بڑھ چڑھ کر اور جوش و خروش سےمنانا چاہیے.
ان خیالات کا اظہار عید میلاد النبی کے موقع پہ پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر وممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نےحلقہ میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے منعقد کیے گئے مختلف اجتماعات میں شرکت کرتے ہوئے کی انہوں نے عید میلاد النبی ۖ کی مناسبت سے جامعہ مسجد الرحیم جوہر ٹائون ،مسجد نور اسلام سبز ی منڈی ، جوہر ٹاؤن میاں نعیم ،ہجویری ٹائون میں چوہدری سرور نمبردار اور چوہدری منیر بھنڈر ،نیاز بیگ امتیاز نوشاہی ،نیاز بیگ اعظم بھٹی ،شاہ پور سیدعلی سرور گیلانی کی جانب سے محافل میلاد کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا ۔
اس موقع پر عید میلاد النبی ۖ کی مناسبت سے کیک کاٹے گئے ،محافل میلاد میں پاکستان کے سیلاب متاثرین ، فلسطین کے مسلماموں کی مشکلات کے خاتمے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ حکومت ، سیاست ، عدل و انصاف ہو، معیشت ، تجارت ، معاشرتی اقدار غرضیکہ زندگی کے کسی بھی معاملے میں سیرتِ طیبہ ہمارے لیے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے،ہمیں اپنی نئی نسل کو نبی کریم حضرت محمد ۖ کی حیات طیبہ سے روشناس کرانا ہوگا،ہمیں ا س با برکت دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب ملک پاکستان کو سیرت النبی ۖ کے سنہری اصولوں پر استوار کرنے کے لیے نبی کریمۖ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے۔