عید میلاد النبی ؓ 117

جشن عید میلاد النبی ؓ کا آغاز ملکی سلامتی ، ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کی جلد آزادی کے لئے خصوصی دعاﺅں سے ہوا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رواں سال ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ؓشاندار طریقے سے منایاجا رہا ہے۔ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیؓ کے یوم ولادت کے موقع پرمنگل کو دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی پر ملکی سلامتی ، ترقی و خوشحالی اور جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کی جلد آزادی کے لئے خصوصی دعاﺅں کے ساتھ ہوا ۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجدو امام بارگاہوں میں قرآن خوانی کی گئی جبکہ اسو حسنہ کی روشنی میں ملکی بقا، وطن عزیز کی سلامتی، قومی استحکام، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، اسلام کی سر بلندی، آئین و قانون کی بالادستی، اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد و یگانگت، بھائی چارے کی فضاکے فروغ، مستقل بنیادوں پر امن کی بحالی، دہشت گردی،انتہا پسندی،بد امنی، غربت، بیروز گاری، مہنگائی کے خاتمہ، عوامی فلاح و قومی خوشحالی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔جشن عید میلاد النبیؓ بھرپور مذہبی عقیدت و احترام اور اس عزم کے ساتھ منائی جا رہی ہے کہ نبی آخر الزمان ؓ کی تعلیمات کو بھرپور انداز میں عام کیاجائے گا۔ عیدمیلاد النبی کے موقع پر ملک بھر میں محافل اور جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ تمام تقاریب میں کورونا ایس ا و پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں