شاہد آفریدی 184

جس نے کسی ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا، شاہد آفریدی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے سیالکوٹ کے افسوسناک واقعہ پر ردّعمل میں قر آن مجید کی آیت کا ترجمہ لکھا ہے کہ ”جس نے کسی ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا”۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر ردّعمل دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ لکھا۔سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جس نے کسی ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔

اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ سیالکوٹ کا بھی استعمال کیا جبکہ صارفین کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں