ایکسائز ٹیکسیشن 172

“جس نے سبق یاد کیا اسےچھٹی نہ ملی”۔ایکسائز کے حاضر افسروں کو شوکاز غیر حاضر کو ریلیف۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی نے گزشتہ ورکنگ ڈے کے دوران دفتر علی کملیکس کا وزٹ کیا اور موقع پر موجود 8 افسروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ موقع سے غیر حاضر افسر کو ” معاف” کر دیا۔

بتایا گیاہے کہ محمد علی نے اچانک وزٹ کے دوران حاضری رجسٹر اور رجسٹر نقل و حرکت کی عدم موجودگی پر 8 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسروں مقصود علی کاظمی، ماجد لطیف بٹ، قیصر کریم، زکاالرحمن، محمد اعظم، اعجاز محمود، طارق سرور اور خواجہ محمد علی کو شوکاز نوٹسسز جاری کرتے ہوئے ان سے 3 دن کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔

حالانکہ مذکورہ افسر انسپکشن کے وقت مسلسل ڈائیریکٹر جنرل کے ہمراہ رہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
البتہ ای ٹی او زون 4 منظر خالد جو کہ ڈی جی کے اچانک وزٹ کے موقع پر دفتر میں موجود نہ تھے ان سے ڈائیریکٹر جنرل نے وضاحت طلب کی نہ ہی ان کے خلاف ایکشن لیا۔
حالانکہ دوران انسپکشن ڈی جی محمد علی نے ای ٹی او مذکورہ کے غیاب پر ڈائیریکٹر ریجن اے محمد علی نوید کو بھی سخت سست کہا جس کی ویڈیو بھی واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے اس اقدام سے افسروں میں بےچینی پائی جاتی ہے اور وہ ڈائیریکٹر جنرل کے رویئے اور جانبداری سے ناخوش ہیں۔
ایکسائز ٹیکسیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں