لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ جس شخص کی بھی زندگی میں ڈسپلن ہوگا وہ دوسرے لوگوں سے زیادہ کامیاب ہوتا ہے ،اپنے کیرئیر کے عروج کے دور سے گزر رہا ہوں اور اسے بھرپور انجوائے کر رہا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی کو طے شدہ اصولوں کے مطابق گزاروں ، جو کمٹمنٹ کروں اسے پورا کروں اور اگر اس میں کوتاہی یا غفلت ہو جائے تو میں اس پر پردہ ڈالنے کی بجائے صاف صاف بتا دیتا ہوں ۔ احسن خان نے کہا کہ میں صاف گو انسان ہوں اور جو بات دل میں ہو وہ میری زبان پر بھی ہوتی ہے ۔آپ ایک جھوٹ بولیں گے تو اسے چھپانے کے لئے مزید سو جھوٹ بولنا پڑیں گے لیکن اگر آپ سچ بات کریں گے تو اس سے آپ کی شخصیت کا مثبت تاثر سامنے آئے گا ۔
اشتہار
165
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









