لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر)عظمت سعید میرے کلاس فیلو اور اچھے دوست بھی رہے ہیں، پاناماکیس کے دوران کبھی جسٹس(ر)عظمت سعیدسے بات نہیں کی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کسی کمیٹی سربراہ پر اعتراض ہوتا ہے تو وہ خود کمیٹی چھوڑ دیتا ہے جسٹس(ر)عظمت سعید پر اعتراض ہو رہا ہے تو خود کمیٹی سے الگ ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو بیان دیا ہے اس سے متفق ہوں، تحفظات بہت ہوچکے ہیں اس لیے جسٹس(ر)عظمت کو کمیٹی الگ ہوناچاہیے، مشرف دورمیں جسٹس(ر)عظمت نیب میں شامل تھے اس لئے تحفظات ہیں۔
انہوںنے کہا کہ براڈشیٹ معاملے پر تو موجودہ حکومت نے ڈھائی سال سے کچھ نہیں کہا، حکومت کو براڈشیٹ سے ایسی کیا محبت تھی کہ رقم بھجوا دی، ہمارے اثاثے ابھی بھی باہر موجود ہیںتوتلاش کرلیں۔