انجیلا میرکل ن 144

جرمن چانسلر کی طرف سے سخت حفاظتی اقدامات کا دفاع،پابندیوں کی مدت مزید دوہفتے بڑھانے کا کابھی اعلان

برلن ( ر پورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے جرمنی میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور پابندیوں کی مدت مزید دو ہفتے بڑھانے کا دفاع کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے کہاکہ ابھی بھی شرح اموات کافی زیادہ ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی پابندیوں کا اب فائدہ ہو رہا ہے اور کووڈ انیس کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جرمنی میں کووڈ انیس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 51 ہزار کے قریب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں