برلن (ر پورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے انقرہ میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں افغانستان کی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انجیلا مرکل نے طیب اردوان سے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی امداد و تعاون فراہم کرنا چاہیے۔جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ افغانوں کو نقل مکانی اور انسانی اسمگلروں سے بچانے کیلئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔
اشتہار
145
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









