جرمن چانسلر

جرمن چانسلر نے سال نو کے پیغام میں عوام سے یکجا رہنے کا مطالبہ

برلن (ر پورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر اولاف شولس نے عوام سے کورونا وائرس کی نئی لہر کے خلاف لڑائی میں یکجہتی کے مظاہرے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے خطاب میں شولس نے کہا کہ جرمنی میں بسنے والے تمام افراد کو واقعی وی سب کچھ کرنا چاہیے جس سے نئے سال میں وبا کو شکست دی جا سکے۔

اس کے علاوہ اپنے خطاب میں جرمن چانسلر نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ریاست اور معیشت کی وسیع تر تنظیم نو میں تعاون کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کے بقول یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔ شولس نے مزید کہا کہ جرمنی آئندہ بھی یورپی یونین کی کامیابی کے لیے کام کرتا رہے گا، جو کہ امن، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت جیسے مشترکہ اقدار پر قائم ہے۔