جرمن چانسلر

جرمن چانسلر شولس کا صوبائی حکمران کے ساتھ پہلا اجلاس

برلن(رپورٹنگ آن لائن)جرمنی کے نئے چانسلر اولاف شولس نے سولہ وفاقی ریاستوں کے سربراہان کے ساتھ پہلے اجلاس میں کورونا کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے لائحہ عمل کے لیے کورونا ماہرین کی ایک کونسل تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ ہفتے ملک میں تازہ صورتحال کا جائزہ لے گی۔

صوبائی حکمرانوں نے ویڈیو کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ضرورت پڑنے پر کرسمس کے دوران مزید پابندیوں پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کورونا ضوابط کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں اور انٹرنیٹ پر پرتشدد کاررائیوں کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف اقدامات کا عندیہ دیا گیا ہے۔