جرمن چانسلر

جرمن چانسلر اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گی،جوبائیڈن سے ملاقات طے

برلن(رپورٹنگ آن لائن) جرمن چانسلر انجیلا میرکل امریکی صدر بائیڈن سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور دو طرفہ تعلقات سمیت کئی اہم موضوعات پر بات چیت کے لیے امریکا کا دورہ کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہائوس نے اعلان کیا کہ صدر جو بائیڈن کئی اہم امور پر بات چیت کے لیے 15 جولائی کو جرمن چانسلر میرکل کا استقبال کریں گے۔

وائٹ ہائوس کی ترجمان نے کہا کہ میرکل کا بائیڈن کے دور صدارت میں یہ پہلا سرکاری دورہ امریکا اور جرمنی کے مابین گہرے تعلقات کی توثیق کرے گا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان کووڈ انیس کی عالمی وبا پر قابو پانے اور تیز رفتار ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے جیسے امور بات چیت کے مرکزی موضوعات ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بائیڈن اور میرکل دونوں مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر معاشی خوش حالی اور بین الاقوامی سلامتی کو فروغ دیں گے۔