برلن ( ر پورٹنگ آن لائن)جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک مشرق وسطی کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر جمعرات کو یروشلم پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ یروشلم میں اسرائیلی ہم منصب یائیر لاپید سے ملاقات کریں گی۔ اس دورے کے دوران ان کی اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور صدر آئزک ہیرسوگ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
بیئربوک کے مطابق ان کے اس دورے کا بنیادی مقصد مشرق وسطی میں امن عمل کے مستقبل پر روشنی ڈالنا ہے۔ وہ یاد واشیم نامی ہولوکاسٹ میموریل کا دورہ بھی کریں گی۔ جرمن وزیر خارجہ آئندہ دنوں میں مغربی اردن اور رملہ کے فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن اور مصر کے دورے بھی کریں گی۔