جرمنی

جرمنی کی سابق چانسلر انجیلاا میرکل کا پرس چور لے اڑا

برلن(رپورٹنگ آن لائن)جرمنی کی سابق خاتون چانسلر اینجیلا میرکل کو چوری کی واردات کا نشانہ بننا پڑا ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت برلن کی ایک دکان میں پیش آیا۔ اگرچہ 67 سالہ میرکل کے ہمراہ ان کا ذاتی محافظ بھی تھا تاہم ایک چور نے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے میرکل کا پرس چرا لیا۔بعد ازاں میرکل نے خود پولیس اسٹیشن جا کر واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔

یاد رہے کہ لا میرکل خریداری کے لیے خود دکانوں اور سپر مارکیٹس جانا پسند کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ 16 برس تک جرمنی کی چانسلر رہنے کے دوران میں بھی انہوں نے اس شوق کو نہیں چھوڑا۔میرکل ان دنوں برلن کے وسطی علاقے میں اپنے شوہر ڈاکٹر یواکم سویر کے ساتھ رہتی ہیں۔ ان کے شوہر کیمسٹری کے پروفیسر ہیں۔ میرکل عمارت کی چوتھی اور آخری منزل پر ایک فلیٹ میں رہتی ہیں۔ اس عمارت میں کوئی ٹیرس یا باغ بھی نہیں ہے۔میرکل کی پسندیدہ غذا پھول گوبھی ہے۔