فریڈرک میرٹس

جرمنی کا غزہ کے ساتھ انسانی فضائی پل قائم کرنے کا اعلان

برلن ( رپورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر فریڈرک میرٹس نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اردن کے ساتھ مل کر غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کا فضائی پل قائم کرے گا جس کا مقصد اس کے باشندوں کی مدد کرنا ہے جو اقوام متحدہ کے مطابق غذائی قلت کی تشویشناک سطح کا سامنا کر رہے ہیں۔

جرمن چانسلر نے برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر دفاع بورس پیسٹوریئس فرانس اور برطانیہ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں کام کریں گے جو غذائی اور طبی سامان پہنچانے کے لیے ایک ایسا ہی فضائی پل قائم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔