جرمنی 156

جرمنی میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ جاری،78ہزارنئے مریض رپورٹ

برلن (رپورٹنگ آن لائن )جرمنی میں کووڈ انیس کے کیسوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اس عالمی وبا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئی انفیکشنز کی تعداد اٹھہتر ہزار سے زیادہ رہی جبکہ اس دوارنیے میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو پینتیس نوٹ کی گئی ہے۔ جرمنی میں کووڈ انیس کے پھیلا یومیں اس اضافے کی وجہ سے پابندیاں سخت کی جا رہی ہیں جبکہ ایک اور ملک گیر لاک ڈائون کا بھی اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں