جرمنی 144

جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال مقابلتا مستحکم

برلن(رپورٹنگ آن لائن)جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال مقابلتا مستحکم ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات صبح برلن میں وبائی امراض کی روک تھام کے ملکی ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے گزشتہ سات روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتائی گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس انفیکشنز کے تقریبا بارہ ہزار چار سو نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ جرمنی میں اب تک یہ وائرس مجموعی طور پر تقریبا چار اعشاریہ تین ملین افراد کو متاثر کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ انیس کے وبائی مرض کے باعث چورانوے ہزار چار سو ساٹھ سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں