جرمنی اور فرانس

جرمنی اور فرانس کی روسی تیار کردہ ویکیسن اسپوٹنک فائیو کی خریداری میں دلچسپی

برلن/پیرس(رپورٹنگ آن لائن )جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے روس کی تیار کردہ ویکیسن اسپوٹنک فائیو کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے،تاہم اس تعاون کا انحصار یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے)کی طرف سے ویکسین کی منظوری پر ہوگا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو کانفرس کے دوران دونوں رہنماں نے کہا کہ اس حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ تعاون کیا جائے گا، اطلاعات ہیں کہ یورپی ماہرین اپریل میں روس کا دورہ کریں گے اور ویکسین کی تیاری اور اسے ذخیرہ کرنے کے نظام کا جائزہ لیں گے۔