لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ میں عدلیہ کے شعبے میں جاتا تھا لیکن قسمت اور حالات کی وجہ سے جج بننے کی بجائے اداکار بن گیا ،میں بیشک جج نہیں بن سکالیکن آج بھی حق سچ بات کہنے سے نہیں ڈرتا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں عدلیہ کے شعبے میں جائوں لیکن جو خدا کی ذات کومنظور ہوتاہے وہی ہوتاہے ،
میرے مقدر میں شوبز میں کام کرنا لکھا تھا اورمیں نے محنت اور لگن سے اس شعبے میں بھی اپنا نمایاں مقام بنایا اور عزت کمائی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں ہمیشہ حق سچ بات کہتا ہوںاورکسی نتیجے کی پرواہ کئے بغیر حق پر رہنے والے لوگوںکا بھرپور ساتھ دیتاہوں ۔









