شیخ رشید

جتنے مظاہرے ڈی چوک میں ایک ماہ میں ہوتے ہیں، ہائیڈ پارک میں ایک سال میں نہیں ہوئے،شیخ رشید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جتنے مظاہرے ڈی چوک میں ایک ماہ میں ہوتے ہیں، ہائیڈ پارک میں ایک سال میں نہیں ہوئے، اسلام آباد پولیس پر امن و امان قائم رکھنے کی زیادہ ذمہ دار ی ہے جو قومیں شہدا کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں ، ہم شہدا کے لیے مزید پیکچ دے رہے ہیں، وزیر اعظم سے شہدا پیکچ پر بات کی ہیں، ملکی آباد ی تیزی سے بڑھ رہی ہے، پولیس کی بھرتیوں میں اضافہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ شیخ رشید نے پولیس لائنز اسلام آباد میں شوٹنگ مقابلے کی تقسیم انعامات تقریب میں شرکت کی اور نشانہ بازی میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے اسلام آباد پولیس نے مردوں اور عورتوں کے مقابلے میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا جو قومیں شہدا کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں ، ملکی آباد ی تیزی سے بڑھ رہی ہے،ابھی الیکشن کاڈیٹا دیکھ رہا تھا،سال 2013 میں 8 کروڑ ووٹ رجسٹرڈ تھے،سال 2018 میں 10 کروڑ ووٹ تھے۔ شیخ رشید نے کہا اب ہم 12 کروڑ سے زائد ووٹ رجسٹرڈ کر چکے ہیں،جو حوصلہ ہار جاتا ہے وہ مقابلہ نہیں کرسکتا، 2013 میں 8 کروڑ ووٹ تھے، 2020 میں 12 کروڑ ووٹ اندراج ہوئے ہیں، پولیس کی بھرتیوں میں اضافہ کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا امید ہے میرٹ سے مقابلہ ہوا ہوگا، پاکستان میں میرٹ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، ہم شہدا کے لیے مزید پیکچ دے رہے ہیں، وزیر اعظم سے شہدا پیکچ پر بات کی ہیں، اسلام آباد اب بہت پھیل چکا ہے، اسلام آباد،کے پی کے اور اے جے کے پولیس کو جیتنے پر مبارک آباد پیش کرتا ہوں۔