بیرسٹر گوہر (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی حراست پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ جب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تناؤ ختم ہو تو گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو گرفتار کیا گیا اور آج دوسرے بیٹے کو بھی کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئیسولیٹ کیا جا رہا ہے، اِنہیں اخبار نہیں دیے جا رہے، اِن حرکتوں سے عوام میں نفرت میں اضافہ ہو گا۔