لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامورمصنف و ہدایتکار خلیل الرحمان قمرنے کہا ہے کہ ہر چیز اپنی حدود میں اچھی لگتی ہے اورجب کوئی اپنی حدود سے باہرنکل جائے تو پھریقینا اس پر بات ہوتی ہے ، کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو عزت و احترام اورحقوق میسر نہیںہیں ، مٹھی بھر خواتین جو کررہی ہیںوہ کسی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔ ایک انٹرویو میںخلیل الرحمان قمر نے کہا کہ آٹھ مارچ کو جو کچھ کیا جاتا ہے اور پھر جس طرح اس کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے ہر ذی شعور جانتا ہے اس کے پیچھے اصل ایجنڈا کیا ہے ہے ۔ اگرکوئی شخص اس پر بات کرتا ہے تو اسے خواتین کی آزادی کے خلاف بات کرنے والا کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عورت چاہے وہ ماں،بہن ،بیٹی اوربیوی ہو اسے عزت و احترام حاصل ہے ، آٹھ مارچ کو سڑکوں پر آنے والی خواتین کسی صورت بھی ہماری آبادی کے نصف سے زائد کی نمائندگی نہیں کرتیں بلکہ ان کا اپنا ایک ایجنڈا ہے ۔
