عمران اسماعیل 183

جب نیب کا کام ہی شریفوں کو کلین چٹ دلانا رہ گیا ہو تو مزید کیا کہا جا سکتا ہے،عمران اسماعیل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپسی کرنے کے عدالتی فیصلے پر کہا ہے کہ جب نیب کا کام ہی شریفوں کو کلین چٹ دلانا رہ گیا ہو تو مزید کیا کہا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز کو پاسپورٹ واپس ملنا کوئی حیرت کی بات نہیں، یہاں اپنے مفادات اور اپنی چوری بچانے کے لیے قوانین بنا کر توڑے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب کیس ختم اور فائلیں بند، عوام نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد اس لیے نہیں کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں