ہرارے (رپورٹنگ آن لائن)زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بہترین کھلاڑی حسن علی نے کہا ہے کہ جب سے میری بیٹی دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہیں، جب سے وہ دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بیٹی کو بہت مس کررہا ہوں تاہم نیشنل ڈیوٹی بھی اہم ہے، ایک ایک دن گن رہا ہوں کہ کس دن واپسی کی فلائٹ ہوگی۔