بلاول بھٹو

جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے غربت بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، بلاول بھٹو

نصیر آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے غربت بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان، آج صورتحال یہ ہے چھین رہا ہے کپتان روٹی کپڑا اور مکان، خان صاحب نے آپ کے خوراک پر ڈاکہ مارا ہے، سلیکٹڈ نے چینی پر ڈاکہ ڈالا ہے،سندھ اور بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، حکومت ملی تو سب سے پہلے پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔

27فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے،اتوار کو نصیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک میں ترقیاتی منصوبے لگائے گی، آبپاشی کے نظام میں پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی حکومت بہتری نہیں لا سکی، موجودہ حکومت بلوچستان کے حق پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے، عمران خان نے آپ کے ووٹ کے حق پر بھی ڈاکہ مارا، ہر سازش ناکام بنائیں گے ۔

27فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے،قبل ازیں ٹھٹھہ میں 27فروری کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کی تیاری کے سلسلے میں پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر ناصر شاہ ،مکیش چاولا، شرجیل انعام میمن سمیت پارٹی کی اعلی قیادت موجود تھی ۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق میمن کے زیر صدارت اجلاس میں ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی ،حاجی علی حسن زرداری سمیت ٹھٹھہ سجاول کی مقامی قیادت نے بھی شرکت کی۔