وزیراعظم

جب حکومت بغیر رکاوٹ احتساب کرتی ہے تو نتائج اچھے آتے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں نیب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق ہے، جب حکومت بغیر رکاوٹ کے احتساب کرتی ہے تو نتائج اچھے آتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2018 سے 2020 کے دوران نیب نے 484 بلین روپے کی ریکوری کی، 1999 سے 2017 کے دوران نیب صرف 290 بلین روپے کی ریکوری کرسکا، موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی۔