بلاول بھٹو

جب جیالے میدان میں آتے ہیں تو سب میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں‘ بلاول بھٹو

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب جیالے میدان میں آتے ہیں تو سب میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، ، پیپلزپارٹی ملک کے عوام کو عمران خان کی نااہلی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ہ کے صدر ہمایوں خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔خیبرپختونخوا ہ کے صدر ہمایوں خان نے پارٹی چیئرمین کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ کے جیالوں کو ہر طرح کی صورت حال کے لئے تیار رہیں۔ جب جیالے میدان میں آتے ہیں تو سب میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔