اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین جب تک نہیں آجاتی معمول کے مطابق حج نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیز کے تحت ہی حج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے فی الحال سبسڈی کے امور پر بات نہیں ہوئی۔