اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتا ہے کوئی خفیہ ہاتھ واپس کھینچ کر گرا دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مسائل پر قابو پالیں گے، پاکستان کامستقبل روشن ہے جس پر مجھے ایمان ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 4 بار وزیرخزانہ رہا،بورڈ آف انویسٹمنٹ کی بنیاد رکھی، جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتاہے کوئی خفیہ ہاتھ واپس کھینچ کرگرادیتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایٹمی دھماکوں کےو قت دنیا بھر کا پریشر پر پاکستان پر تھا، دنیا بھر سے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا پریشرڈالاگیا تھا، امریکی حکام کوکہاکہ پاکستان کے مفادمیں ہم ایٹمی دھماکے کریں گے اور وزیراعظم نوازشریف نے تاریخی فیصلہ لےکرملک کو ایٹمی قوت بنایا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پتا تھا دنیا ہمیں ایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دے گی، پابندیوں کےباوجود ہم نے ملک میں کسی چیز کی کمی نہ ہونے دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارگل ہوااور اس کے بعد وزیراعظم کو ہائی جیکر قرار دیا گیا ، 2013 کے شروع میں کہا جاتا تھا پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، جس کی بھی حکومت آئے ملک ڈیفالٹ ہوگا لیکن پاکستان کے عوام نے ہمیں موقع دیا،2013 میں حکومت بنائی اور پاکستان کو 3 سال میں اپنے پیروں پر کھڑا کیا، مسائل سے نکالا۔