اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ جبری تبدیلی مذہب کیلئے وزارت انسانی حقوق کا مسودہ وزارت مذہبی امور میں زیر غور ھے،مجوزہ قانون کے تمام دینی ، آئینی اور سماجی پہلوؤں کا باریکی سے جائزہ لے رھے ھیں۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ قانون سے متعلق مذھبی طبقات اور اقلیتی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ رابطہ میں ھیں،تمام متعلقہ فریقوں کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ اسلام میں زبردستی تبدیلی مذھب کا کوء گنجائش نہیں تاھم تبدیلی مذھب کیلئے کوئی عمر کی قید بھی نہیں رکھی جاسکتی۔
پیر نور الحق قادری نے کہاکہ صوبہ سندھ سے زبردستی تبدیلی مذھب کے مبینہ واقعات پاکستان کیلئے بدنامی کا باعث بن رھے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنی مرضی اور رغبت سے کسی بھی عمر میں اسلام قبول کیا جاسکتا ھے، زبردستی اور جبر سے مذہب کی تبدیلی کسی بھی عمر میں قابل قبول نہیں۔
٭