ٹوکیو (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں جاپان دنیا میں ایک لیڈر ہے۔جاپان میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا جاپان کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی فلسفہ رہا ہے کہ ہمیں امداد نہیں تجارت چاہیے اور میرے اس دورہ جاپان کا مقصد بھی یہی ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔