ٹوکیو (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان کو جاپان کی ٹریڈنگ کمپنی نے عالمی مارکیٹ کے مقابلے روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی 35 فیصد کم قیمت پر فروخت کرنے کی پیش کش کر دی۔
جاپانی کمپنی اپنی پارٹنر آئرش کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو ارزاں نرخوں پر دونوں مصنوعات فراہم کرے گی۔ مذکورہ پیش کش جاپانی کمپنی کے نمائندے کی جانب سے ٹوکیو میں پاکستانی سفیر کو کی گئی، دونوں کے مابین ملاقات جاپان میں پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صر رانا عابد حسین کے ذریعے کروائی گئی۔
پاکستانی سفیر رضا بشیر نے پیشکش کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں بتایا کہ پاکستان عالمی قوانین کی حدود کے اندر اس پیش کش پر غور کر سکتا ہے، تمام تفصیلات سے حکومت پاکستان اور متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیں گے، اگر اسلام آباد سے آمادگی ظاہر کی گئی تو جاپانی کمپنی کے ساتھ معاملات آگے بڑھائیں گے