جاپان

جاپانی وزیر اعظم کے جانشین کا انتخاب 15ستمبر کو ہوگا

ٹوکیو (ر پورٹنگ آن لائن)جاپان میں حکمران جماعت آئندہ وزیر اعظم 15 ستمبر کو چنے گی۔ اس بارے میں اعلان ہفتے کی

صبح کیا گیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق قوی امکان کے کہ شنزوآبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر آئندہ

وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔ ایک روز قبل وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنی گرتی ہوئی صحت کے تناظر میں

وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ شینزو آبے جاپان میں سب سے طویل مدت تک

وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے والے سیاستدان ہیں۔