ٹوکیو (رپورٹنگ آن لائن)جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے جلد ہی مستعفی ہونے کا ارادہ کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں لبرل ڈیموکریٹک جماعت کے ایک ہنگامی اجلاس میں سوگا نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کے سربراہ کے طور پر حصہ نہیں لیں گے۔ اس طرح بہتر سالہ سربراہِ مملکت نے ایک سال کے اندر اپنے دور اقتدار کا اختتام کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ سوگا کا یہ فیصلہ انتہائی غیر متوقع ہے کیونکہ وہ اپنی پارٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے پسندیدہ شخصیت خیال کیے جارہے تھے۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا کے دوران کیے گئے اقدامات کی وجہ سے ان کی جماعت کو رائے عامہ میں تاریخ کے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔