کشمیر یکجہتی فورم

جاپان، بھارت کے یوم سیاہ کے موقع پر جلسہ عام کا انعقاد

ٹوکیو(ر پورٹنگ آن لائن) جاپان میں کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزر شاہد مجید کی جانب سے بھارت کے یوم سیاہ کے موقع پر جلسہ عام منعقد کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جلسے میں مہمان خصوصی سفیر پاکستان امتیاز احمد اور کمیونٹی امور کے کونسلر جناب سمیر بیگ، پی ای اے جاپان کے کنٹری مینجر ابوبکر، نیشنل بینک آف جاپان کے جنرل مینجر ظہیر الدین اور جاپان بھر کی نمایاں ترین سیاسی، سماجی، دینی شخصیات اور کاروباری برادری نے بھرپور شرکت اور کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس دوران شرکا کی جانب سے کشمیر پر بھارتی قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی اقدامات کی پر زور مذمت بھی کی گئی۔