اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی جان کو درپیش خطرات کے پیش نظر لیفٹیننٹ کرنل (ر)عاصم کو عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس جی کمانڈو لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم عمران خان کے سیکیورٹی انچارج تعینات ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو سیکیورٹی کی ذمہ داری سونپ دی، شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔۔
امید کرتا ہوں کہ آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کرنل عاصم سخت محنت اور لگن سے اپنا کام کریں گے۔۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو رہے ہیں۔