واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ نے لیجنڈری ریسلر جان سینا کے آخری مرتبہ رِنگ میں اترنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔
16 بار کے ورلڈ چیمپئن اور ریکارڈ 17 مرتبہ عالمی اعزاز جیتنے والے جان سینا اپنا الوداعی میچ 13 دسمبر 2025 کو واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل ون ارینا میں کھیلیں گے۔48سالہ سینا نے رواں سال اعلان کیا تھا کہ 2025 ان کے کیریئر کا آخری سال ہوگا، وہ دنیا بھر میں فیئر ویل ٹور پر ہیں جس کے دوران انہوں نے ریسل مینیا 41 میں تاریخی طور پر اپنا 17واں ورلڈ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا اور خود کو WWE کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹار ثابت کیا۔
جان سینا کے کیریئر میں پانچ یو ایس چیمپئن شپ، دو رائل رمبل فتوحات اور بے شمار یادگار رائیولریز شامل ہیں جنہوں نے جدید ریسلنگ کو نئی پہچان دی۔سینا نے سوشل میڈیا پر اپنے آخری مقابلے کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ون لاسٹ ڈانس، فائنل فائنل 13/12/25۔ابھی تک ان کے حریف کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم یہ میچ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے سب سے جذباتی اور یادگار مقابلوں میں شمار ہوگا۔









