جامعہ کراچی 280

جامعہ کراچی نے ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے 1644طلبا کو اہل قرار دے دیا

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن) جامعہ کراچی میں امسال ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے 4150 داخلہ

فارم جمع کرائے گئے تھے ،3868 طلباوطالبات کوانٹرویوز کے لئے اہل قراردیاگیا جبکہ میرٹ پر پورے اترنے والے 1644

طلبہ کو داخلے دیئے گئے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی روزاول سے ہی بلاتفریق میرٹ پر داخلہ دینے کی پالیسی پر

عمل پیرا ہے اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھو تہ قابل قبول نہیں۔ علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ

فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 4 ستمبر تک ایچ بی ایل اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں