پشاور(رپورٹنگ آن لائن)جامعہ پشاور نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 22مارچ تک تمام ڈیپارٹمنٹ بند رہیں گے۔
جامعہ پشاور نے طلباء کیلئے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ۔ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس آج سے 22مارچ تک مکمل بند رہیں گے جبکہ یونیورسٹی میں پہلے سے جاری امتحانات، انٹرویوزمعمول کے مطابق جاری رہیں گے۔