جامعہ سندھ

جامعہ سندھ جامشورو میں ایم فل و پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے فی جمع کرانے کی تاریخ میں 5 نومبر تک توسیع

حیدرآباد(رپورٹنگ آن لائن)جامعہ سندھ جامشورو میں ایم فل و پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے فی جمع کرانے کی تاریخ میں 5 نومبر تک توسیع، جامعہ سندھ جامشورو نے ایم فل و پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے فیس جمع کرانے کے آخری تاریخ میں 5 نومبر تک توسیع کردی ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر شہزاد احمد میمن نے مطلع کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں ایم فل و پی ایچ ڈی میں داخل امیدواروں کی درخواست پر داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 5 نومبر تک توسیع کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی سہولت کے ساتھ فیس جمع کرا سکیں۔