کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے والے بی اے(سال اول)
اوربی کام (سال اول و دوم) پرائیویٹ سالانہ امتحان دسمبر2019 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بی اے،سال اول کے امتحان میں1389
طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں1331طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور311 طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ23.37فیصد رہاجبکہ بی کام
سال اول کے امتحان میں552 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں528طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور68 طلباء کامیاب قرار پائے ،
جبکہ مجموعی رزلٹ12.88فیصد رہااوربی کام،سال دوم کے امتحان میں193 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں183طلباء نے امتحان میں شرکت کی ،
اور108 طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ59.02فیصد رہا۔