شہباز گل

جاسوسی کیمرا تو کسی صورت نہیں، کسی پٹواری نے ان کے لئے لگائے ، شہباز گل

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ جاسوسی کیمرا نہیں، کسی پٹواری نے بھونڈے طریقے سے ان کے لئے لگائے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی میڈیا ٹوئٹر پرمصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے کیمرے کی لگائی گئی ٹوئٹ پر کہا کہ یہ چار چار کلو کا کیمرا فکسچرز کو توڑ کر لگایا ہوا ہے، جو 50 میٹر دور سے نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جاسوسی کیمرہ تو کسی صورت نہیں، ہاں ان کے کسی بھرتی شدہ پٹواری نے بھونڈے طریقے سے ان کے لئے لگائے۔انہوںنے کہاکہ تمام ایسے دوست جو صبح لیٹ سو کے اٹھتے ہیں، وہ سیدھا گئے اور کیمرے نکال کر میڈیا پر رونا شروع کردیا۔