کرس گیل

جارح مزاج بلے باز کرس گیل کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2020ء سے باہر

جمیکا (رپورٹنگ آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے

ذاتی وجوہات کی بنا پر کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2020ء میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تجربہ کار اوپنر نے رواں سال کے ٹورنامنٹ سے باہر بیٹھنے کا اپنا فیصلہ فرنچائز سینٹ لوسیا زوکس کو پہنچا دیا ہے۔

سینٹ لوسیا زوکس نے گیل کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا تھا .

جس میں ایک کھلاڑی 130000 یا 160000 امریکی ڈالز کی حدود میں شامل تھے۔

کرس گیل نے رواں سال کے آغاز میں جمیکا تلاواز کے ساتھ سخت تنازعہ کے بعد سینٹ لوسیا زوکس میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔

کرس گیل نے 2019ء کے سیزن میں جمیکا تلاواز کے سیٹ اپ میں واپسی کی تھی اور اس دوران انہوں نے محسوس کیا ،

کہ ان کے کئی سابقہ ساتھی کھلاڑی اور جمیکا کے اسسٹنٹ کوچ رام نریش سارون سمیت متعدد افراد نے انھیں مجروح کیا ہے،

اور جمیکا کے چیف ایگزیکٹو جیف ملر اور مالک کرش پرساؤد کو گیل کے ایک بھی میچ کھیلنے کے لئے بری طرح مذمت کی تھی،

تاہم مئی میں سی پی ایل کمیٹی نے اعتراف کیا کہ گیل نے کے تبصرے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) ٹورنامنٹ

اور اس کے برانڈ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس کے بعد سی پی ایل کمیٹی نے ٹریبونل تشکیل نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

اپنے ایک بیان میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہا کہ میری سب سے بڑی خواہش تھی،

کہ میں جمیکا کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہی اپنے سی پی ایل کیریئر کو ختم کروں۔

کرس گیل کی موجودگی میں اس سے قبل جمیکا نے دو سی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیے تھے۔

واضح رہے کہ کرس گیل سی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے اپنے سی پی ایل کیریئر میں 2534 رنز بنا رکھے ہیں۔

کرس گیل نے کہا کہ میں نے کورونا وائرس کے دوران حالات میں اپنی فارم کو بحال کرنے کے لئے خوب جدوجہد کی ہے۔

کرس گیل نے کہا کہ جمیکا کو چھوڑنے کے بعد 2019ء کے سیزن میں جمیکا کی ٹیم 10 اننگز میں صرف 243 رنز بنا سکی تھی.

اور اس بری کارکردگی کی وجہ سے وہ پلے آف مرحلے میں بھی جگہ نہیں بنا سکی تھی۔

کرس گیل 2019ء ورلڈ کپ کے بعد سے ویسٹ انڈیز کے لئے بھی نہیں کھیلے ہیں۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 18 اگست سے 10 ستمبر تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹباگو میں منعقد ہوگا .

جس کے لئے حکومت نے گرین سگنل دے دیا ہے۔