صدر سیف الملوک کھوکھر 17

جادو، ٹونے، توہم پرستی سے حکومت چلانے کا خمیازہ 25کروڑ عوام نے بھگتا ہے ‘ سیف الملوک کھوکھر

لاہور( )پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کی حکومت اہلیت ، وژن، گڈ گورننس اور دیگر طے شدہ عالمی معیارات کی بجائے جادو ، ٹونے اور توہم پرستی کے بل بوتے پر چلائی گئی جس کا خمیازہ 25کروڑ عوام کو بھگتنا پڑا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی جریدے کی رپورٹ کے بعد یہ حقیقت آشکار ہو گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی تو صرف کٹھ پتلی تھے اصل حکومت تو ان کی اہلیہ کر رہی تھیں اور عثمان بزدار کو ملک کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بنا دینا بھی اسی کا نتیجہ تھا ، دنیا کے کسی اور خطے میں جادو ، ٹونے اور توہم پرستی کے ذریعے کروڑوں عوام کے ملک کو چلانے کی کوئی مثال موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی اکثریت ان معاملات سے پہلے ہی آگاہ تھے اب ایک عالمی جریدے نے بھی اس پر اپنی مہر ثبت کر دی ہے ۔

پی ٹی آئی کے پاس اگر شائع شدہ رپورٹ کو مسترد کرنے کے ٹھوس شواہد ہیں تو دھمکیاں دینے کی بجائے اس معاملے کو عدالت لے جائیں وہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا لیکن حقیقت یہی ہے کہ یہ ماضی میں بھی عدالتوں سے سرٹیفائیڈ جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں اور دوبارہ عدالت میں جانے کی جرات نہیں کریںگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں