شہبازاکمل جندران۔
صوبے میں جائیدادوں کی خریدوفروخت کے لئے پراپرٹی ٹیکس کی کلیئرنس کا این او سی لازمی ہے اور عوام الناس کی سہولت کی خاطر محکمے نے آن لائن این او سی کے حصول کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔
تاہم محکمہ ایکسائز لاہور ریجن بی کے بعض انسپکٹروں نے این او سیز کے اجرا کو ناجائز آمدن کا ذریعہ بناتے ہوئے فی این او سی 15ہزار روہے ” فیس” مقرر کررکھی ہے۔اور آن لائن این او سی کو بھی متعلقہ سرکل انسپکٹر کے دستخطوں اور مہر سے مشروط کررکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ریجن بی کے انسپکٹر امان اللہ نے پراپرٹی ٹیکس سرکل ملتان روڈ فور سے 50 این او سی جاری کیئے۔
انسپکٹر شیخ آفتاب نے سرکل جوہر ٹاون ٹو سے 23 جائیدادوں کے این او سی جاری کیئے۔
انسپکٹر تنویر کاٹھیا نے سرکل رائیونڈ فائیو سے 290 جائیدادوں کے این او سی جاری کیئے۔
انسپکٹر نصراللہ موکل نے سرکل گلبرگ آٹھ سے 8 جائیدادوں کے اور انسپکٹر چوہدری مشتاق نے پراپرٹی ٹیکس سرکل بحریہ ٹاون چھ سے 452 جائیدادوں کے این او سی جاری کیئے۔