لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ثناء شوہر سے علیحدگی کے بعد پردہ سکرین سے بھی غائب ہو گئیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء نے فخر امام سے علیحدگی کے بعد نا معلوم وجوہات کی بناء پر شوبز سے دوری اختیار کر رکھی ہے اور آج کل وہ پردہ سکرین سے مکمل غائب ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ثناء نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد کوئی نیا پراجیکٹ سائن نہیں کیا ۔ اداکارہ کے اچانک اس طرح سکرین سے آئوٹ ہونے پر شوبز حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں ۔ اس حوالے سے جب اداکارہ سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تاہم ان سے کوششوں کے باوجود ان سے اس بارے بات نہ ہو سکی ۔