ثناء خان

ثناء خان نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا ،مداحوں کو سبسکرائب کرنے کی اپیل

ممبئی ( ر پورٹنگ آن لائن)سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ثنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہک افی لوگ مجھ سے کافی عرصے سے پوچھ رہے تھے کہ آپ کا کوئی یوٹیوب چینل ہے لیکن میرے پاس اپنا کوئی آفیشل چینل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہاں مگر ان کے نام سے بہت سے لوگوں نے یوٹیوب چینل بنائے ہوئے ہیں تو کافی لوگوں کو لگتا تھا کہ میرا یوٹوب پر کوئی چینل ہے تاہم، اب بالآخر میں نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور اپنی رائے دیں کہ مجھے چینل پر کس طرح کا کانٹینٹ اپلوڈ کرنا چاہیے۔ثنا خان نے کہا کہ میں پوری کوشش کروں گی کے آپ کے بہترین کانٹینٹ بنائوں جیسے کے آپ لوگ پچھلے ڈیڑھ سال سے میرے انسٹاگرام اکائونٹ پر دیکھتے آئے ہیں اور آپ لوگوں نے اسے بہت پسند بھی کیا۔