ثانیہ مرزا 143

ثانیہ مرزا جب تک کھیلنا چاہتی ہیں ،پوری آزادی ہے کھیلیں ،آگے جو اللہ کو منطور ہوگا وہ ہی ہوگا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹر شعیب ملک نے مداح کے جانب سے دوبارہ پھوپھو بنائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا جب تک کھیلنا چاہتی ہیں ،پوری آزادی ہے کھیلیں ،آگے جو اللہ کو منطور ہوگا وہ ہی ہوگا۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی وی پروگرام میں مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔ثمینہ نامی مداح نے شعیب سے سوال کیا کہ شعیب بھائی دوسرے بیٹے یا بیٹی کی پھوپھو کب بنارہے ہیں؟شعیب ملک نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میری اہلیہ ثانیہ مرزا ایک کھلاڑی ہیں، کوئی مجھ سے کہے کہ آپ کھیلنا بند کردیں تو مجھے بہت عجیب لگے گا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ ثانیہ مرزا جب تک کھیلنا چاہتی ہیں انہیں پوری آزادی ہے وہ کھیلیں آگے جو اللہ کو منطور ہوگا وہ ہی ہوگا۔

ایک اور مداح نے ان سے پوچھا کہ پ اپنی حقیقی زندگی میں ہیرو دکھنا چاہیں تو کون سے پاکستانی ہیرو کی طرح بننا چاہیں گے؟شعیب ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب اداکاروں سے میری دوستی ہے کسی ایک کا نام نہیں لے سکتا۔میزبان کے اصرار پر پھر انہوں نے ہمایوں سعید کی سادگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید سے میری بہت پرانی دوستی ہے، ہمایوں کو ایک میسج بھی کرتا ہوں کہ مجھے فلاں کام ہے تو وہ کام اسی وقت ہوجاتا ہے۔ایک اور مداح نے پوچھا کہ آپ نے شہرت پیسہ نام سب کما لیا تاہم کونسی ایسی خواہش ہے جو ابھی تک آپ کے دل میں ہے؟انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے میری زندگی لکھی ہے اور جب میں اس دنیا سے جاؤں تو مجھ سے کوئی ناراض نہ ہو۔سرفراز اور بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ سرفراز احمد ہوشیار کپتان تھے اور بابر کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹنگ سے بھی ٹیم میں کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں