تیونس سٹی (رپورٹنگ آن لائن )تیونس کے صدر نے پارلیمان کو اس بار غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے تاہم ان کے ان کے اس فیصلے سے کئی حلقوں میں ملک میں جمہوریت کے مستقبل کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیونس کے صدر قیس نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے آئندہ کسی بھی نوٹس تک پارلیمان کی معطلی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی صدر نے ارکان پارلیمان کو جو استثنی حاصل ہوتا ہے اس کی معطلی میں بھی توسیع کا اعلان کیا ہے۔صدارتی بیان میں کہا گیا کہ صدر قیس سعید آنے والے دنوں میں قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔