کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ تین ماہ ملک کی سیاست کے لیے اہم ہیں، نواز شریف وطن واپس آسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے۔
ہوسکتا ہے پانچ سال پورے ہوں، چہرہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ باہرسے کوئی آسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کو ری پلیس کرکے ان ہی کی پارٹی سے کسی اور کو لایا جائے گا یا کوئی باہر سے آئےگا۔ تین سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں، کھچڑی جو پک رہی وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔
منظوروسان کا کہنا ہے کہ دسمبرہمیشہ خطرناک ہوتا ہے۔ اب بہت ساری آڈیوزآئیں گی ویڈیوز بھی آئیں گی۔ پہلے بھی آڈیوزاورویڈیوز لیک ہوتی رہیں مگررزلٹ کوئی نہیں نکلے گا۔ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کرجارہے ہیں پتہ نہیں کیا ہو۔